خورشید شاہ کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل

خورشید شاہ کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل


اسلام آباد(24 نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کو طبیعت خراب ہونے پر پولی کلینگ ہسپتال میں داخل کرادیا گیا۔ خورشید شاہ کو کل سکھر منتقل کیا جائے گا۔

سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو پولی کلینک اسپتال کی آفیسر وارڈ میں داخل کر لیا گیا ہے، نیب حکام انہیں معمولی کے طبی معائنے کیلئے اسپتال لیکر آئے تھے جہاں پولی کلینک کے ڈاکٹروں نے خورشید شاہ کا طبی معائنہ کیا، تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ کے دل کی دھڑکن تھوڑی تیز ہے، انہیں سانس اور معدے کا بھی مسئلہ ہے، جس کے باعث پیپلزپارٹی رہنما کو مزید ٹیسٹ کرنے کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ سے ملقات کیلئے اسپتال پہنچے تو نیب حکام نے پیپلز پارٹی کے سینیر رہنماوں کو خورشید کے ساتھ ملاقاتوں سے روک دیا، تاہم اعتزاز احسن کو ملاقات کی اجازت دیدی گئی۔ خورشید شاہ سے ملاقات کے بعد اعتزاز احسن نے پولی کلینک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز کو تشویش ہے کہ وہ جسمانی طور پر فٹ نہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ سابق اپوزیشن لیڈر کو بغیر بتائے گرفتار کیا گیا ہے، کسی کے گھر پر چھاپے مارنا، گھریلو خواتین کو پریشان کرنا شرم کی بات ہے۔

خورشید شاہ گذشتہ روز سے نیب کی حراست میں ہیں۔ گذشتہ روز بھی ڈاکٹرز نے طبی معائنہ کے بعد بلڈ پریشر اور شوگر لیول معمول سے زیادہ ہونے پر فٹنس سرٹفکیٹ جاری کرنے سے انکار کر دیا تھا اور میڈیکل بورڈ سے طبی معائنہ کا مشورہ دیا تھا۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ کل تک پولی کلینک اسپتال میں ایڈمنٹ رہیںگے جس کے بعد سابق اپوزیشن لیڈر کو پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 631 سے جمعہ کی شام سکھر منتقل کردیا جائے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer