کراچی حیدرآباد موٹروے پر خوفناک کار حادثہ، نوبیاہتا جوڑے سمیت 7 افراد جاں بحق

کراچی حیدرآباد موٹروے پر خوفناک کار حادثہ، نوبیاہتا جوڑے سمیت 7 افراد جاں بحق


کراچی (24نیوز) کراچی سے جیکب آباد جانے والی موٹروے پر خوفناک حادثہ ، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق کراچی سے حیدرآباد جانے والی ایم نائن موٹروے پر خوفناف حادثہ پیش آیا۔ پیچھے سے آنے والی کار نے آگے جانے والی کار کو زور دار ٹکر دے ماری۔ دونوں کاروں کی ٹکر سے گاڑی کو آگ لگ گئی۔ کار میں سوار ریٹائرڈ ٹیچر علی شیر اپنے خاندان کے 7 افراد سمیت جھلس کرجاں بحق ہوگئے۔ جبکہ کار میں سوار 3 سالہ شفاء معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔

یہ بھی پڑھیے: شریف فیملی کےخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت آج ہوگی

 جاں بحق ہونے والوں میں سچل تھانہ کا کانسٹیبل علی حسن،40 سالہ عبدالحفیظ، 24 سالہ افروز، رفعت، 1 سالہ محمد علی،22 سالہ صدف،  اور علی شیر شامل ہیں۔کانسٹیبل علی حسن اور صدف کی شادی کو ابھی دو دن ہی ہوئے تھے۔

اطلاع ملنے پر پولیس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ بجھائی ۔ پولیس نے لاشیں ورثا کے حوالے کردیں۔