غلام سرور خان مان گئے

غلام سرور خان مان گئے


اسلام آباد(24نیوز) وفاقی وزیر غلام سرور خان نےپارٹی چھوڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا، انہوں نے کہا کہ ایوی یشن کی وزارت کا ٹاسک دیا گیا، وزیراعظم عمران خان سے کوئی ناراضگی ہے نہ پارٹی چھوڑنے کی بات کی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل غلام سرور خاننے وزارت کا قلم دان تبدیلی سے متعلق عمران خان کا فیصلہ قبول کرلیا،وہ پیر کو نئی ذمہ زداریاں سنھبالیں گے،24 نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے غلام سرور خان کا کہنا تھاکہ ایویشن کی وزارت مجھے ٹاسک دیا گیا ہے اپنی پوری کوشش کروں گا،پیٹرولیم منسٹری میں بھی کام کیا اور معاملات کافی بہتری کی طرف جا رہے تھے۔

ان کا مزید کہناتھاکہ عمران خان سے کوئی ناراضگی نہیں تھی اور نہ ہی پارٹی چھوڑنے کی بات کی ہے، عمران خان سے ٹیلیفون پر بات ہوئی اور اپنی درخواست بتائی۔

ذرائع کاکہناتھاکہ وزارتوں کی تبدیلی کے معاملے پر جہانگیر ترین نے وزیراعظم عمران خان کی یہ مشکل آسان کی، جہانگیر ترین نے غلام سرور خان کو نئی وزارت لینے پر قائل کیا، جس پرغلام سرور خان وزارت ایوی ایشن کا قلم دان لینے کو تیار ہو ئے۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER