سیاسی میدان میں ہلچل، کپتان کے کھلاڑی آمنے سامنے

سیاسی میدان میں ہلچل، کپتان کے کھلاڑی آمنے سامنے


لاہور(24نیوز)  پنجاب میں پہلی بار ایک ہی دن میں ایک ادارے کے دو سربراہ لگا دئیے گئے، وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب نے اپنا اپنا چئیرمین ٹیوٹا لگادیا.

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ایک ہی ادارے کے دو سربراہ لگادئیے گئے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےحافظ فرحت عباس کو جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب  یوسف نسیم کھوکھر  نے طاہر خورشید کو چئیرمین ٹیوٹا لگادیا، پنجاب حکومت اور بیوروکریسی میں کوآرڈینیشن کا فقدان 19 اپریل کو ایک ادارے میں دو سربراہ لگانے سے حکومت اور بیوروکریسی کی کھینچا تانی کھل کر سامنے آگئی۔

 دوسری جانب ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نےدونوں سربراہ کی تقریروں کی ترید کرتے ہوئے کہاکہ چئیرمین ٹیوٹا کی تقرری قواعد وضوابط کے مطابق کی گئی ہے، اس حوالے سے میڈیا پر نشر ہونے والی خبریں بے بنیاد اور حقائق کے برعکس ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب اورچیف سیکرٹری کے درمیان بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ نے مزید وضاحت کی کہ سیکرٹری صنعت طاہر خورشید کو چئیرمین ٹیوٹا کا اضافی چارج دیا گیا تھا، فرحت عباس کی چئیرمین ٹیوٹا کے عہدے پر تقرری کے بعد طاہر خورشیدکے پاس چئیرمین ٹیوٹا کا اضافی چارج نہیں ہے۔