مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا انتخابی ڈراما فلاپ

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا انتخابی ڈراما فلاپ


سری نگر(24 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے انتخابی ڈرامے کا دوسرا مرحلہ بھی فلاپ ہوگیا.

تفصیلات کے مطابق سری نگر میں لوک سبھا کے انتخابات میں 90 پولنگ بوتھ پر ایک ووٹ بھی نہیں ڈالا گیا ۔بھارتی لوک سبھا کے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 13ریاستوں کی ستانوے نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے گئے ، ان میں مقبوضہ کشمیر کے دو حلقے سری نگر اور ادھم پور بھی شامل ہیں، کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی انتخابی ڈرامے کے مکمل بائیکاٹ کی اپیل کی تھی ۔

دوسری جانب حریت رہنماؤں نے شرم ناک انتخابات کو مسترد کرنے پر کشمیری عوام کو سراہا ہے ۔