دودھ دینے والا بکرا

دودھ دینے والا بکرا


ایبٹ آباد(24نیوز) ایبٹ آباد میں قدرت کا ایک انوکھا کرشمہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں دودھ دینے والا ایک نایاب بکرا منظر عام پر آگیا، نوجوان نے بکرا منڈی سے ستائیس ہزار روپے میں خریدا.
ایبٹ آباد میں قربانی کیلئے خریدے جانے والے بکرے نے دودھ دینا شروع کر دیا ہے۔کسالہ گاؤں کے نوجوان نے عید الاضحیٰ پر قربانی کیلئے منڈی سے بکرا خریدا،بکرا گھر پہنچایا تو گھر والوں نے دیکھا کہ بکرا دودھ بھی دیتا ہے ۔قدرت کے اس کرشمہ کو دیکھنے کیلئے دور دراز سے لوگ نوجوان کے گھر جمع ہونے لگے۔سفید رنگ، لمبے کان، ٹانگوں پر سیاہ دھبے، بکرا یوں تو خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے ۔
بکرا خریدنے والے نوجوان کا کہنا ہے کہ اس نے قربانی کیلئے بکرا 27 ہزار روپے میں خریدا تھا، لیکن بکرے کے مالک کیلئے اب یہ مسئلہ بن گیا کہ اس کی قربانی ہو بھی سکتی ہے یا نہیں۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔