حکومت کا نواز شریف، مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ


اسلام آباد(24نیوز) وفاقی حکومت نے نوازشریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کر لیا۔وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار، حسن اور حسین نواز کے ریڈ وارنٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بتایاکہ کابینہ نے گستاخانہ خاکوں کی مذمت کی ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا وزراء کے بیرون ملک سرکاری خرچ پر علاج کی سہولت واپس لے لی گئی ہے، وزرا اور بیوروکریٹس کے دوروں کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے، خارجہ امور کے معاملات میں شاہ محمود قریشی بیرون ملک جائیں گے جب کہ وزیراعظم بھی تین ماہ تک کسی غیر ملکی دورے کا ارادہ نہیں رکھتے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ کابینہ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ نوازشریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی ہے۔فواد چودھری نے کہا کہ غیر ضروری اور اضافی پراپرٹیز کو عوام کی سہولت کے لیے بروئے کار لایا جائے گا، بڑی سرکاری رہائش گاہوں کا جائزہ لینے کے لیے اسدعمر کی زیرنگرانی کمیٹی بنائی گئی ہے، دیگر صوبوں کوہدایات جاری کریں گے، امید ہے کہ صوبائی حکومت عمل کرے گی۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔