پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ 14 فیصد بڑھ گیا

پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ 14 فیصد بڑھ گیا


  24نیوز : پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ 14 فیصد بڑھ گیا، جولائی کا خسارہ 2 ارب 20 کروڑ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، مجموعی قومی پیداوار بھی بڑھنے کی بجائے پہلے سے بھی کم ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق نئے مالی سال کے پہلے ماہ کرنٹ اکاوئنٹ خسارہ جی ڈی پی کے 8.6 فیصد کی رکارڈ سطح پر پہنچ گیا، ایک ماہ میں بیرونی کھاتوں میں حکومت کو 2 ارب 20 کروڑ ڈالر کا خسارے کا سامنا رہا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی میں اگرچہ ملکی برآمدات میں گزشتہ سال سے 10 فیصد اضافہ ہوا، تاہم درآمدات 20 فیصد بڑھ گئیں، 1 ماہ کے دوران حکومت کو اشیاء اور سروسز کی برآمدات سے مجموعی طور پر 2 ارب 41 کروڑ 40 لاکھ ڈالر حاصل ہوئے۔

 دوسری طرف تیل اور دوسری درآمدات پر 6 ارب 47 کروڑ ڈالر خرچ ہو گئے، اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی کے دوران پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار کا حجم 25 ارب 67 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہا،، جو گزشتہ سال جولائی سے 5.5 فیصد کم ہے۔