وزیراعظم عمران خان اور مودی سے رابطے کے بعد صدر ٹرمپ کا بیان آگیا

وزیراعظم عمران خان اور مودی سے رابطے کے بعد صدر ٹرمپ کا بیان آگیا


واشنگٹن(24نیوز) امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستانی اور بھارتی وزیراعظم سےمسئلہ کشمیر کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کیا ہے کہ انہوں نے اپنے دو اچھے دوستوں پاکستانی اور بھارتی وزرائے اعظم سے فون پر بات کی ہے، امریکی صدر نے کہا کہ ان ٹیلی فون کالز میں دو طرفہ امور، تجارت اور اسٹریٹیجک پارٹنر شپ پر بھی بات ہوئی مگر سب سے اہم دونوں رہنماوں سے مسئلہ کشمیر پر بات ہوئی کہ اس تناظر میں خطے میں موجود کشیدگی کو کیسے ختم کیا جا سکتا ہے،  صدر ٹرمپ نے کہا اگرچہ صورتحال مشکل قرار ہے مگر دونوں رہنماوں سے گفتگو سیر حاصل رہی.

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔