خانیوال: فٹبال فیڈریشن کا تنازعہ،کھلاڑیوں کا مستقبل داؤ پر

خانیوال: فٹبال فیڈریشن کا تنازعہ،کھلاڑیوں کا مستقبل داؤ پر


خانیوال (24نیوز) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے تنازعہ کے باعث فنڈز کی عدم دستیابی، خانیوال انٹرنیشنل فٹبال فیڈریشن کی جانب سے زیر تعمیر فٹبال اکیڈمی کھنڈرات میں تبدیل ہونے لگی۔

2013 میں انٹرنیشنل فٹبال فیڈریشن کی جانب سے پاکستان میں انٹرنیشنل فٹبال فیڈریشن کی اکیڈمی بنانے کا فیصلہ کیا گیا تو خانیوال میں سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔  فٹبال اکیڈمی کی تعمیر جاری تھی کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے مابین تنازعہ ہوا جس کی وجہ سے فنڈ روک دئیے گئے۔

انٹرنیشنل فٹبال اکیڈمی میں عالمی سطح کے کھلاڑیوں اور کوچز نے پاکستان کے نوجوان فٹبالرز کو ٹریننگ دینا تھی ۔ نوجوان کھلاڑی کہتے ہیں کہ وہ بہت خوش تھے مگر اکیڈمی کی تعمیر روکنے سے وہ مایوس ہوئے ہیں۔ 34 کروڑ روپے کی لاگت سے فٹبال اکیڈمی،گراونڈ اور کھلاڑیوں کے ہاسٹل تعمیر ہونا تھے، پچاس فیصد تعمیر 2015 تک مکمل کر لی گئی تھی کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن میں سیاسی تنازعہ کھڑا ہو گیا ،، کھلاڑی کہتے ہیں کہ کھیل سیاست سے پاک ہونے چاہیں ۔

مسلم لیگ ن کی حکومت میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کے انتخابات کو متنازعہ بناکر فیڈریشن پر مبینہ قبضہ کیا گیا تو تحریک انصاف کے دور میں بھی فٹبال فیڈریشن کے انتخابات سیاسی بنا پر متنازعہ بنا دئیے گئے ،  کھلاڑی کہتے ہیں نقصان تو کھیل اور کھلاڑیوں کا ہو رہاہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔