محسن داوڑ اور علی وزیر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی ہدایت

محسن داوڑ اور علی وزیر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی ہدایت


اسلام آباد(24نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں 26 نکاتی ایجنڈا زیر غور لایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے پشتون تحفظ موومنٹ سے تعلق رکھنے والے 2 ارکان قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے  نکالنے کی ہدایت کی ہے، یاد رہے کہ کچھ روز  پہلے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے چیئرمین کمیٹی سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا تھا  کہ محسن داوڑ اور علی وزیر سمیت کچھ دیگرز کے نام ای سی ایل پر ڈال دیئے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں اجلاس میں ادویات کی زیادہ سے زیادہ ر یٹیل پرائس کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔وزیر خزانہ اسد عمر اخراجات پر کنٹرول کے لیےکئے گئے اقدامات پر بریفنگ دیں گے۔ فاٹا ریفارمز پر عمل درآمد کا جائزہ بھی لیا جائےگا  جبکہ اسلام آباد ماسٹر  پلان میں نظرثانی کے لیے فیڈرل کمیشن کا قیام بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔