علی ترین پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم "ملتان" کے مالک بن گئے

علی ترین پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم


لاہور(24نیوز)جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم ملتان خریدلی۔ٹیم کی قیادت سابق کپتان شعیب ملک کے ہاتھ میں ہوگی۔ باؤلرز کی نیندیں اڑانے والے شاہد آفریدی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔پاکستان سپرلیگ فور 14 فروری کورنگ جمائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم کے لیے بولی لاہور میں ہوئی، جس میں علی ترین کامیاب رہے۔ علی ترین نے 7 سال کیلئے مالکانہ حقوق حاصل کرلیے۔  چھٹی ٹیم کا نام ملتان ہی ہوگا۔ جہانگیرترین کےبیٹےعلی ترین پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم فرنچائزکےمالک بن گئے۔ ملتان سلطانز 88 کروڑ 90 لاکھ روپے میں فروخت ہوئی۔

علی ترین نے ٹیم کو جنوبی پنجاب کے لئے تحفہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں ٹیلنٹ تلاش کریں گے۔ پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کےپاس نمبرون بیٹنگ لائن اپ ہے۔شعیب ملک کےساتھ آسٹریلیا کےسابق کپتان اسٹیو اسمتھ باؤلرز کےہوش اڑائیں گے۔شان مسعود، جوڈینلے،نکولس پوران اورشکیل انصر بھی چوکے چھکے لگانے کو تیار ہیں۔  ٹام مورس ،عمر صدیق اور لورے ایوانس بھی کسی سے کم نہیں ۔

ملتان کی ٹیم باؤلر میں بھی کسی سے کم نہیں۔طویل القامت محمدعرفان بھی بلےبازوں کی وکٹیں اڑانےکےلیےملتان الیون میں موجودہیں۔عرفان سے بچنے والےکھلاڑی محمدعباس کی گھومتی گیندوں کاشکاربنیں گے۔جنیدخان تیزگیندیں بھی سب کو پریشان کریں گی۔ قیس احمد،علی شفیق اورمحمدالیاس بھی مددکوموجود ہوں گے۔بوم بوم آفریدی باؤلنگ اور بیٹنگ میں کارکردگی دکھائیں گے۔نعمان علی اور ڈین کرسچین بھی ٹیم کاحصہ ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔