پیپلزپارٹی کا تحریک انصاف پرجوابی وار

پیپلزپارٹی کا تحریک انصاف پرجوابی وار


24نیوز : پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف پرجوابی وارکردیا، وزیراعظم عمران خان اوروفاقی وزیرفیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے تیاری شروع کردی گئی۔

پیپلزپارٹی نے اینٹ کا جواب پتھرسے دینے کے لیے کمرکس لی،  الیکشن کمیشن سےعمران خان اورفیصل واوڈا کے اثاثوں کی تفصیلات مانگ لیں۔ پیپلزپارٹی کے وفد نے سیکریٹرالیکشن کمیشن سے ملاقات کی، وزیراعظم  اور وفاقی وزیر کے اثاثوں کی تفصیلات کے لیے درخواستیں دائرکردیں۔

میڈیا سے گفتگو میں پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے کہا کہ عمران خان نے جتنے الیکشن لڑے سب کے لیے جمع کرائے گوشواروں کی تفصیلات مانگی ہیں، عمران خان کا منی ٹریل مشکوک ہے۔ فرحت اللہ بابر نے کہا کہ جہانگیر ترین اور علیمہ خان کی جائیداد کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے بھی متعلقہ اداروں میں درخواستیں دی ہیں، فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا حکومت اور اپوزیشن میں تمام لوگوں کا احتساب چاہتے ہیں، احتساب کا قانون سب کے لیے ایک ہونا چاہئے، مقدمات کا سامنا کریں گے۔

شازیہ بشیر

Content Writer