نقیب اللہ کی ہلاکت، ایس ایس پی راؤ انوار کو عہدے سے ہٹا دیا گیا


کراچی (24نیوز) ایس ایس پی راؤ انوار کو عہدے سے ہٹا دیا گیا, عدیل چانڈیو ایس ایس پی ملیر تعینات ہوگئے ،ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملک الطاف کو بھی ہٹا دیا گیا، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی نے ابتدائی رپورٹ تیار کر لی ہے جس میں نقیب محسود کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے راﺅ انوار کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی تھی جسے آئی جے سندھ کو بھجوا دیا گیاتھا۔آئی جی سندھ نے سفارشات کو منظور کرتے ہوئے راﺅ انوار کو عہدے سے ہٹا دیاہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں نقیب محسود کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کے معاملے پر شدید احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس پر پولیس نے قابو پانے کیلئے گیس شیلنگ بھی کی جبکہ دوسری جانب سپریم کورٹ نے نقیب محسود کی ہلاکت کے معاملے پر سوموٹو بھی لے لیاہے ۔