پوپ فرانسس نے پہلی مرتبہ دوران پرواز جوڑے کی شادی کروادی

پوپ فرانسس نے پہلی مرتبہ دوران پرواز جوڑے کی شادی کروادی


ویٹی کن سٹی(24نیوز)عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے پہلی مرتبہ ایک جوڑے کی دوران پرواز شادی کروادی ہے،چلی کے دورے پر جانے کے لیے پوپ فرانسس ہوائی جہاز میں بیٹھے، تو انہوں نے جوڑے کو شادی کرانے کی پیش کش کی جسے جوڑے نے فوری قبول کرلیا اور پھر 36ہزار فٹ کی بلندی پر پوپ فرانسس نے باقاعدہ طور پر جوڑے کی شادی کرائی۔
تفصیلات کے مطابق جو شادی شدہ تو تھا تاہم 2010میں آنے والے زلزلے کی وجہ سے چرچ منہدم ہونے کے باعث ان کی شادی کی باقاعدہ تقریب منعقد نہیں ہوسکی تھی۔
پوپ فرانسس نے 41سالہ کارلوس اور 39سالہ پولا سے دوران پرواز شادی کروانے کی پیشکش کی، جسے اس جوڑے نے فوری قبول کرلیا اور پھر 36ہزار فٹ کی بلندی پر پوپ فرانسس نے باقاعدہ طور پر جوڑے کی شادی کروائی۔
واضح رہے کہ پوپ فرانسس نے پہلی مرتبہ دوران پرواز کسی جوڑے کی شادی کروائی ہے۔