داتا دربار کے سامنے ختم نبوت کانفرنس آج ہو گی


لاہور (24 نیوز) داتا دربار کے سامنے ختم نبوت کانفرنس آج ہو گی ،پیر حمید الدین سیالوی قافلے کے ہمراہ سرگودھا سے لاہور آئیں گے ۔
ترجمان درگاہ سیال شریف نے کہا ہے کہ کانفرنس میں رانا ثنا ءاللہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا جائے گا، کانفرنس میں مختلف علما و مشائخ خطاب کریں گے ،انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کوٹف ٹائم دیں گے ،ہمارے مطالبات نہ مانیں گے تو ملک میں ہڑتال کی کال دیں گے۔
پیر حمید الدین سیالوی نے کہا کہ رانا ثنا ءاللہ کا استعفیٰ ہر شخص کو مطالبہ ہے،وزیراعلیٰ پنجاب نے خود کہا تھا کہ رانا ثناءاللہ کا استعفیٰ لیں گے ،شہبازشریف اس قبل نہیں کہ رانا ثنا کا استعفیٰ لے سکیں۔
خیال رہے کہ داتا دربار کے سامنے روڈ بند کرکے شرکاءکیلئے کرسیاں لگادی گئی ہیں، کانفرنس کے تمام انتظامات بھی مکمل کرلیے گئے ہیں،یہ کانفرنس دھرنا کی شکل بھی اختیار کرسکتی ہے۔

ویڈیو دیکھیں