وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج کلور کوٹ میں پل کا سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج کلور کوٹ میں پل کا سنگ بنیاد رکھیں گے


بھکر(24نیوز) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج کلورکوٹ جائیں گے، وزیر اعظم دریائے سندھ پر 5 ارب روپے کی لاگت سے تیار کئے جانے والے پل کا سنگ بنیادرکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج بھکر پہنچیں گے جہاں سے وہ کلور کورٹ جائیں گے اور دریائے سندھ پر 5 ارب روپے کی لاگت سے بننے والے پل کا سنگ بنیاد رکھیں گے, وزیر اعظم کے دورے کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں.

وزیراعطم کلور کوٹ اسٹیڈیم میں جلسے سے خطاب کریں گے جبکہ اس دوران ہیلتھ کارڈ کا افتتاح اور سوئی گیس منصوبوں کا اعلان بھی کریں گے۔