سنی لیون کا بھارتی انتہا پسندوں کے سامنے ہتھیار ڈالنے سے انکار


نئی دہلی(24نیوز) سنی لیون نے بھارتی انتہا پسندوں منہ توڑ جواب دے دیا، انہوں نے انتہا پسندوں کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے۔

ذرائع کے مطابق سنی لیون نے بھارتی انتہا پسندوں کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے ، تازہ ترین ٹوئٹ میں اداکارہ نے اعلان کیا کہ وہ آج ممبئی میں ہونے والے تریسٹھویں فلم فئیر ایوارڈ میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی، بھارت میں انتہا پسند حلقے اداکارہ سنی لیون کی سٹیج پرفارمینس پر اجتماعی خود کشی کی دھمکی دے چکے ہیں، جسکے بعد اداکارہ نے نیو ائیر پرفارمینس منسوخ کردی تھی۔