جو ایک دوسرے کو گالیاں دیتے تھے آج میرے خلاف اکٹھے ہیں:نواز شریف

جو ایک دوسرے کو گالیاں دیتے تھے آج میرے خلاف اکٹھے ہیں:نواز شریف


ہری پور(24نیوز)سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین دن پہلے نیا پاکستان بنانے والوں کی اوقات دیکھ لی، جو ایک دوسرے کو گالیاں دیتے تھے آج میرے خلاف اکٹھے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہری پور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے میاں نوازشریف نے کہا کہ زندگی بھر پاکستان کی خدمت کروں گا، میرا دل دکھی ہے، اتنے جذبے سے خدمت کررہا تھا، اس کا ان لوگوں نے صلہ صحیح نیں دیا، نوازشریف کو صرف ایک اقامے پر نکال دیا تم نااہل ہو، عوام بتائیں کیا میں نااہل ہوگیا ہوں، عوام بتائیں انہیں یہ فیصلہ منظور ہے یا نا منظور، یہ عوامی ریفرنڈم ہے۔

نوازشریف نے کہا کہ آپ نے گھبرانا نہیں، آپ نے نوازشریف کی ڈیوٹی لگائی تھی کہ لوڈشیڈنگ ختم ہونی چاہیے، عوام بتائیں لوڈشیڈنگ ختم ہوئی یا نہیں، یہ کوئی چھوٹی بات نہیں،لاڈلہ جس تھالی میں کھاتا ہے اسی میں چھید کرتا ہے۔

سابق وزیراعظم نے عمران خان کا نام لیے بغیر ان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیا پاکستان بنانے والے لاڈلے سن لو، خلق خدا کیا کہتی ہے، تمہارے بارے میں کیا رائے رکھتی ہے، تم نے ہمیشہ گالیوں اور الزامات کی سیاست کی، جہاں تمہاری حکومت ہے یہ تمہارا صوبہ نہیں ہمارا بھی ہے، بتاواپنے صوبے میں کیا کیا؟

انہوں نے کہا عمران خان کا نام لیے بغیر انہیں لاڈلے پکارتے ہوئے کہا کہ لاڈلے اس صوبے میں تمہاری حکومت ہے لیکن موٹروے نوازشریف بنارہا ہے، کہتا تھا بجلی کے کارخانے لگائیں گے اور دوسرے صوبوں کو بجلی دیں گے، ہری پور والے پوچھیں لاڈلے سے کہ کتنے کارخانے لگائے ہیں، ایک میگا واٹ بجلی بھی نہیں بنائی، ساری بجلی مسلم لیگ (ن) نے بنائی ہے۔

دوران تقریر میاں نوازشریف کے قریب ڈرون کیمرا اڑنے لگا تو انہوں نے کیمرا ہٹانے کو کہا اور ساتھ ہی طاہرالقاری پر طنز مارتے ہوئے کہا کہ میں کوئی طاہرالقادری نہیں، چھوٹا سا تار جل جائے تو پیچھے ہٹ جاو¿ں، میں نوازشریف ہوں،مسلم لیگ (ن) کے صدر نے گزشتہ دنوں لاہور میں اپوزیشن اتحاد کے جلسے کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔

انہوں نے کہا کہ جو ایک دوسرے کو گالیاں دیتے ہیں، جوتے برساتے ہیں وہ سب لیڈر اکٹھے ہوگئے، ایک ہی صف میں سب آکر کھڑے ہوگئے، کہاں گیا اصول، کہاں گئی سیاست، بس ایک ہی چیز ہے نوازشریف کی مخالفت اور یہی ان کی دستور ہے۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ ہری پور کا جم غیر اس جم غیر سے سوگنا بڑا ہے، وہ خالی کرسیوں کا جم غیر تھا یہاں ایک بھی کرسی خالی نہیں، آپ کی سیاست کو لوگوں نےرد کردیا ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ اسمبلیوں کو لعنت بھیج رہے ہیں، جس تھالی میں کھاتا ہے اسی میں چھید کرتا ہے، اسی اسمبلی کو لعنت بھیجتا ہے جس کے لیے الیکشن لڑتا ہے، جہاں سے یہ تنخواہ لیتا ہے، جہاں سے اسے شکست ہوتی ہے، اس آدمی نے چار سال میں ہر ایک کو گالی دی اور الزماات لگائے ہیں، قومی اخلاق کو بگاڑ کر رکھ دیا ہے، ہمیں ایسا کوئی سیاستدان منظور نہیں۔

ویڈیو دیکھیں