نواز شریف سے چودھری نثار کی ملاقات منسوخ ہو گئی


اسلام آباد (24نیوز) پرویز رشید اور چوہدری نثار میں سردجنگ کا معاملہ ، نواز شریف چوہدری نثار کو چھوڑ کے پرویز رشید کے ساتھ ہری پور چلے گئے۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف سے آج چودھری نثار کی ملاقات منسوخ ہو گئی ، نواز شریف کا سابق وزیر داخلہ سےہونیوالی ملاقات کا شیڈول اچانک تبدیل ہو گیا، نواز شریف پرویز رشید کو لے کر ہری پور پہنچ گئے ،اب نواز نثار ملاقات کسی اور وقت میں ہو گی، نواز شریف اب کسی اور وقت میں نثار اور پرویز رشید کو اکھٹے بٹھائیں گے۔