سی پیک کا جھوٹا کریڈٹ لینے کی کوشش کی جا رہی ہے: بلاول بھٹو


(24 نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمیں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سی پیک کا جھوٹا کریڈٹ لینے کی کوشش کی جا رہی ہے، ن لیگ کی حکومت نے سی پیک پر قبضہ کر لیا۔

بلوچستان کے علاقہ حب میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمیں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سی پیک کا جھوٹا کریڈٹ لینے کی کوشش کی جا رہی ہے، ن لیگ کی حکومت نے سی پیک پر قبضہ کر لیا۔ سی پیک منصوبے کو متنازعہ بنایا جا رہا ہے، عوام جانتے ہیں سی پیک کا خالق کون ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آمر نے بلوچستان میں نفرت کی آگ لگائی، آصف زرداری نے نفرت کی آگ کو ٹھنڈا کیا۔ پیپلزپارٹی نے صوبوں کو خود مختاری دی، بلوچستان کو پاکستان سے کوئی الگ نہیں کر سکتا۔ بلوچستان کو محروم رکھا گیا، کسی کی حق تلفی ہونے نہیں دیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بلوچوں سے صدیوں پرانا رشتہ ہے، دکھی آپ بھی ہیں، دکھی میں بھی ہوں۔ جانتا ہوں، بلوچستان کے ساتھ ہمیشہ نا انصافی ہوئی۔ وہ مارتے رہیں گے، ہم کہتے رہیں گے، جیوے جیوے پاکستان۔