زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دینی ہے تو پارلیمنٹ قانون بنائے: وزیراعظم

زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دینی ہے تو پارلیمنٹ قانون بنائے: وزیراعظم


اسلام آباد (24 نیوز) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان سے متعلق اپنا ٹویٹ واپس لیں اور قوم سے معافی بھی مانگیں۔

24 نیوز کے پروگرام "نسیم زہرہ @ 8" میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان سے متعلق اپنا ٹویٹ واپس لیں اور قوم سے معافی بھی مانگیں۔ جب تک وزیراعظم ہوں، سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے شیخ مجیب الرحمٰن والے بیان پر تبصرہ نہیں کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ زنیب زیادتی کیس کے قاتل کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ اگر قاتل کو سر عام پھانسی دینی ہے تو پارلیمنٹ قانون بنائے۔ 24 کی اینکر نسیم زہرہ نے وزیراعظم سے پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے سوال کیا تو انہوں نے جواب دیا کہ کوشش کروں گا کہ پی آئی اے سے متعلق فیصلہ میرے دور میں ہی ہو جائے۔