ساہیوال واقعہ، ویڈیو 24 نیوز نے حاصل کرلی

ساہیوال واقعہ، ویڈیو 24 نیوز نے حاصل کرلی


ساہیوال (24نیوز) ساہیوال میں فائرنگ کے واقعہ کےبعد گاڑی سے سامان نکالنے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

صوبہ پنجاب کے شہر  ساہیوال  میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں سی ڈے اے اہلکاروں کی فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ کار میں موجود 3 بچوں میں سے 2 بچے زخمی ہوئے۔ سی ڈی اے اہلکاروں کے مطابق ان افراد کا تعلق دہشتگرد تنظیم سے تھا جبکہ واقعے کے کچھ دیر بعد ہی بچوں اور عینی شاہدین کے بیان کے بعد یہ واقعہ مشکوک بن گیا اور اس واقعے نے کئی قسم کے سوالات کو جنم دے دیا۔اس واقعے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ایکشن لیا اور واقعہ کی مکمل تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر واقعے میں ملوث سی ڈی اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

24 نیوز کو موصول ہونے والی ویڈیو ملاحظہ فرمائیں: 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔