پھول کہاں اور کب دئیے جاتے ہیں؟وزیر اعلیٰ لا علم



ساہیوال( 24نیوز )پھول کہاں اور کب دئیے جاتے ہیں؟اس بات سے لاعلم وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار زخمی بچے کی عیادت کیلئے گلدستہ لے کر ہسپتال پہنچے گئے۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی ایک اور نااہلی اور بوکھلاہٹ سامنے آگئی، سانحہ ساہیوال میں بچ جانیوالے عمیر کی عیادت کیلئے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار پھول لے کر پہنچ گئے،جس سے لواحقین کا غم کم ہونے کے بجائے اور بڑھ گیا،وزیر اعلیٰ کے اس عمل سے سوشل میڈیا پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

یادر ہے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار وزیر اعظم عمران خان کے کہنے پر میانوالی سے ساہیوال ہسپتال پہنچے تھے۔

ضرور پڑھیں:کھراسچ، 18 جون 2019

واضح رہے کہ گزشتہ روز سی ٹی ڈی نے لاہور سے بورے والا جانے والی فیملی پرساہیوال میں قیامت ڈھادی ، گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کرکے دو خواتین سمیت 4 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا، اس افسوسناک واقعہ میں تین بچے بھی زخمی ہوئے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer