سانحہ ساہیوال:صد ر مملکت نے جاں بحق افراد کو شہید قرار دیدیا

سانحہ ساہیوال:صد ر مملکت نے جاں بحق افراد کو شہید قرار دیدیا


اسلام آباد( 24نیوز ) صدر مملکت عارف علوی نے سانحہ ساہیوال میں سی ٹی ڈی اہلکاروں کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والوں کو شہید قرار دے دیا۔

صدر مملکت عارف علوی بھی سانحہ ساہیوال پر بول پڑے، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ساہیوال کا واقعہ بہت تکلیف دہ ہے۔ جن بچوں کے سامنے انکے والدین کو شہید کر دیا گیا ہو، انکے ازہان پر کتنے مضر اثرات مرتب ہونگے۔ اسکا میں اندازہ بھی نہیں لگا سکتا ہوں۔ حکومت انشاءاللہ ان کاخیال تو رکھے گی مگر ماں باپ کا کوئی نعم البدل نہیں، ظالم قاتلوں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) اہلکاروں کی فائرنگ سے کار میں سوار خاتون، بچی اور دو افراد جاں بحق ہوگئے تھے اور واقعے میں تین بچے زخمی بھی ہوئے جن میں سے دو بچے لاہور کے جنرل ہسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ ایک بچی کو طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer