سانحہ ساہیوال، سی ٹی ڈی کا ایک اور دعویٰ جھوٹا نکلا

سانحہ ساہیوال، سی ٹی ڈی کا ایک اور دعویٰ جھوٹا نکلا


ساہیوال (24نیوز)سی ٹی ڈی کاایک اوردعویٰ جھوٹاثابت ہوگیا۔ ساہیوال واقعہ پرٹونٹی فورنیوزنےایک اورحقیقت سےپردہ اٹھادیا۔گاڑی کاصرف ایک شیشہ سیاہ نکلا۔دائیں طرف کےپچھلے شیشےسےبچے صاف نظرآرہےہیں۔

ساہیوال واقعہ پرایک اورحقیقت سےپردہ اٹھاتےہوئےٹونٹی فورنیوزنےپتہ چلالیا کہ گاڑی کاصرف ایک شیشہ سیاہ تھا۔اگرٹول پلازے سےگزرتی ہوئی گاڑی کی فوٹیج کوغورسے دیکھاجائے تودائیں طرف کےپچھلے شیشےسےسیٹ پربیٹھےبچے صاف دکھائی دے رہے ہیں۔یہی نہیں بلکہ پچھلی اسکرین سےپیچھےموجودٹرک کی ہیڈلائٹ بھی واضح نظرآرہی ہے۔شیشےسے یوں آرپار دکھائی دیناثابت کرتاہے کہ گاڑی کے یہ والے شیشے سیاہ نہیں تھے۔صرف بائیں طرف کےپچھلے شیشے سے کچھ دکھائی نہیں دےرہا۔

ساہیوال واقعے پرسی ٹی ڈی نےباربار مؤقف بدلا اورمیڈیانےباربار ان کےمؤقف کوٹھوس شواہدسے غلط ثابت کیا۔گاڑی کےسیاہ شیشےکادعویٰ بھی غلط ثابت ہونےکے بعد اب دیکھتے ہیں سی ٹی ڈی اب کیانیادعویٰ پیش کرتی ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔