شہر قائد میں رینجرز کی بڑی کارروائی

شہر قائد میں رینجرز کی بڑی کارروائی


کراچی(24نیوز) شہر قائد میں رینجرز اور پولیس نے مختلف علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن ,  5 افراد کو حراست میں لے لیا۔ 

جرائم پیشہ افراد کے خلاف رینجرزاورپولیس ایکشن میں آگئی . کراچی کے مختلف علاقوں ماڑی پور،پی آئی بی اور پاک کالونی میں رینجرز اور پولیس کی جانب سے مشترکہ کومبنگ آپریشن کیا گیا۔آپریشن کے دوران مختلف علاقوں کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی بھی لی گئی.

یہ بھی پڑھیں: ایاز صادق کی اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو دھمکی

رینجرزاورپولیس کے چھاپوں کے دوران 5 افراد کو حراست میں لے لیا گیا. ذرائع کے مطابق کومبنگ آپریشن جرائم پیشہ افراد کے خلاف کیا گیا۔ آپریشن کے دوران مشتبہ افراد کے کوائف کی جانچ پڑتال بھی کی گئی۔ زیر حراست مشتبہ افراد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے .

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔