عام انتخابات: 45 ہزارعازمین حج ووٹ کاسٹ کرنے سے محروم رہینگے


لاہور( 24نیوز )انتخابات میں چند دن باقی رہ گئے، عام انتخابات میں 45 ہزارعازمین حج ووٹ کا حق استعما ل نہیں کرسکیں گے،پچیس جولائی تک یہ عازمین سعودی عرب چلے جائیں گے۔

 یہ خبر بھی پڑھیں۔۔۔   بلاول کا مشن کیا ہے؟
تفصیلات کے مطابق پچیس جولائی تک پینتالیس ہزار عازمین حج سعودی عرب چلے جائیں گے،جس کےباعث وہ ووٹ ڈالنے سے محروم رہیں گے۔
ذرائع کاکہناہے کہ بلوچستان کے تمام 4 ہزار 733 عازمین حج ووٹ ڈال سکیں گے۔وہاں فلائٹ آپریشن 27 جولائی سے شروع ہوگا۔
اب تک 14 ہزارسے زائد سرکاری غیرسرکاری سکیم کے تحت عازمین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔