چمن: مال روڈ پرفورسز کی گاڑی کے قریب زوردار دھماکہ

چمن: مال روڈ پرفورسز کی گاڑی کے قریب زوردار دھماکہ


چمن (24نیوز) چمن مال روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا جس میں چار افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بلوچستان کے علاقہ  چمن کے مال روڈ پر زور دار دھماکہ ہوا جس سے قریب کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور علاقہ میں موجود 10 دکانوں کو بھی نقصان نقصان پہنچا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ دکان کے سامنے کھڑی ایک موٹرسائیکل میں دھماکہ ہوا جو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مستونگ دھماکہ میں سراج رئیسانی کی تدفین آج ہوگی، ہر آنکھ اشکبار 

پولیس کےمطابق دھماکے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس سے گاڑی کو نقصان پہنچا جب کہ دھماکہ کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 2 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہےکہ دھماکا اس وقت ہوا جب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی علاقے سے گزر رہی تھی، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔