پاکستان نے زمبابوے کو بڑا ٹارگٹ دے دیا، فخر کی ڈبل سنچری، شاہینوں نے بڑا عالمی ریکارڈ بھی توڑ ڈالا

پاکستان نے زمبابوے کو بڑا ٹارگٹ دے دیا، فخر کی ڈبل سنچری، شاہینوں نے بڑا عالمی ریکارڈ بھی توڑ ڈالا


بلاوائیو:  شاباش پاکستان ، شاہینوں کا ایک اور ریکارڈ ، پاکستان نے زمبابوے کو 400 رنز کا بڑا ٹارگٹ دے دیا۔ پاکستانی  اوپنرز نے زمبابوے کے خلاف پہلی وکٹ پر شراکت کا نیا عالمی ریکارڈ بنالیا۔اوپننگ بلے باز فخر زمان نے ڈبل سنچری اسکور کی۔

چوتھے انٹر نیشنل میچ میں پاکستانی بلے بازوں نے زمبابوے کی درگت بنا ڈالی۔  اوپننگ بلے باز فخر زمان اور امام الحق نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 304 رنز بنائے جو پہلی وکٹ پر شراکت کا نیا عالمی ریکارڈ ہے۔دونوں بلے بازوں نے میزبان ٹیم کی بولنگ لائن کے خلاف شاندار بیٹنگ کی اور گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلے۔

پاکستان کی جانب سے اوپننگ بیٹسمین امام الحق نے شاندار سنچری اسکور کی جبکہ فخرزمان پھرفخر پاکستان بن گئے۔پاکستانی کیطرف سے ون ڈے کرکٹ کاانفرادی اسکورکا نیا رکارڈ بنا ڈالا۔ زمبابوے کےخلاف سیریز کے چوتھے میچ میں سعید انورکا 194 رنزکا رکارڈ توڑدیا۔ سعید انورنے چنائی میں بھارت کے خلاف 1997 میں 194 رنزکی رکارڈ سازاننگزکھیلی تھی۔فخر زمان ڈبل سینچری اسکور کرنے والے دنیا کے چھٹے بیٹسمین بن گئے۔

اس سے پہلے پاکستان کے سابق اوپنر عمران فرحت اور محمد حفیظ نے بھی زمبابوے کے ہی خلاف  پہلی وکٹ پر 228 رنز کی شراکت داری قائم کی تھی تاہم اب پاکستان کو پہلی وکٹ پر طویل ترین پارٹنرشپ کا نیا عالمی ریکارڈ حاصل ہوگیا ہے۔  

پاکستان سے قبل شراکت داری  کا ریکارڈ سری لنکا کے پاس تھا، جو کہ بلے باز سینتھ جے سوریا اور اوپل تھرنگا نے لیڈز کرکٹ گراؤنڈ میں انگلینڈ کے خلاف جون 2006 میں 286 رنز بنائے تھے۔

 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔