معلق پارلیمان بدقسمتی ہو گی: عمران خان


24نیوز : پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ معلق پارلیمان بدقسمتی ہو گی، موجودہ حالات میں طاقتور حکومت کی ضرورت ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی حالات میں انتخابات کے نتیجے میں اگر معلق پارلیمان بنتی ہے تو یہ ملک کے لیے بڑی بدقسمتی ہو گی۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ملک کو ایک طاقتور حکومت کی ضرورت ہے اور معلق پارلیمان ہمیشہ کمزور ہوتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستان کو جس طرح کے معاشی بحران اور مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کپتان کے نئے گھر میں ایک کمرہ ایسا جس میں۔۔۔۔۔ 

 اس سے نمٹنے کے لیے طاقتور حکومت کی ضرورت ہے جو بڑے فیصلے کر سکے۔ عمران خان نے ممکنہ مخلوط حکومت کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ وہ حکومت سازی کے لیے پیپلز پارٹی سے اتحاد کرنے پر اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کو ترجیح دیں گے۔

 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito