انٹربینک مارکیٹ میں روپیہ مستحکم

انٹربینک مارکیٹ میں روپیہ مستحکم


 

کراچی ( 24نیوز ) انٹر بینک مارکیٹ میں روپیہ مستحکم ہوا تو اوپن مارکیٹ میں گرنا شروع ہو گیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید 80 پیسے مہنگا ہونےسے130 روپے 50 پیسے کا بکنے لگا۔

اسٹیٹ بینک کےمطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدرصرف ایک پیسےکی کمی سے 128 روپے49 پیسے ہوگئی ۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید80 پیسے مہنگا ہو کر  130روپے50 پیسے کی نئی بلند ترین سطح  پر پہنچ گیا۔انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں یوروکی قدر60 پیسے بڑھ کر 149روپے 78پیسے اور برطانوی پونڈ کی 29پیسے بڑھ کر167روپے 33پیسے ہو گئی، چینی  ین بھی3 پیسے سستا ہو کر18روپے95پیسے کا ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا 

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں یورو کی قدرمیں بھی ایک روپے کا اضافہ دیکھا گیا اوریوروکی قیمت فروخت 150روپے ہوگئی۔ تاہم برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت 168روپے پرمستحکم رہی، اوپن مارکیٹ میں رواں ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قیمت میں6 روپے40 پیسے کا اضافہ رکارڈ کیا گیا۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito