چائنہ شپ یارڈ میں تیارچوتھا پیٹرول شپ باقاعدہ بیڑے میں شامل

چائنہ شپ یارڈ میں تیارچوتھا پیٹرول شپ باقاعدہ بیڑے میں شامل


24نیوز: پاک چین معاہدے کے تحت چائنہ شپ یارڈ میں تیار چوتھا پیٹرول شپ باقاعدہ بیڑے میں شامل کردیا گیا، پیٹرول ویزل کا نام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پی ایم ایس ایس کشمیر رکھا گیا ہے جو جدید ہتھیاروں اور آلات سے لیس ہے۔

پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے پہلے 1500 ٹن وزنی میری ٹائم پیٹرول شپ پی ایم ایس ایس کشمیر کو چین کے شہر گینگزو میں کمیشن کردیا گیا، پروقار تقریب کے موقع پر سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ضمیر الحسن شاہ نے بتایا کہ پی ایم ایس ایس کشمیر پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے بیڑے میں اب تک سب سے بڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انٹربینک مارکیٹ میں روپیہ مستحکم 

 اور اس کا نام پی ایم ایس ایس کشمیر رکھنے کا مقصد کشمیر بہن بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار ہے۔ پی ایم ایس ایس کشمیر پاکستان اور چین کے درمیان طے شدہ معاہدہ کے تحت چین میں تیار ہونے والا چوتھا جہاز ہے جو 94 میٹر لمبا، رفتار 26 ناٹیکل میل فی گھنٹہ اور جدید ہتھیاروں، مواصلاتی اور سمت شناسی کے ساز و سامان سے لیس ہے۔

پڑھنا نہ بھولیں:روپے کی بے قدری کے باوجودسابقہ حکومت کی کامیابی 

 اس موقع پر ڈی جی پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی رئیر ایڈمرل ذکاء الرحمٰن نے بتایا کہ پاکستان کی وزارتِ دفاعی پیداوار اور چائنہ شپ ٹریڈنگ کارپوریشن کے درمیان پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے لئے 6 میری ٹائم پٹرل ویزل تیار کرنے کے معاہدے کے تحت چائنہ شپ یارڈ میں 4 میری ٹائم پٹرول ویزل کی تیاری پی ایم ایس ایس کشمیر کی کمیشننگ کے بعد مکمل ہو گئی ہے اور مزید 2 میری ٹائم پٹرول جہاز کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں زیرِ تعمیر ہیں۔

 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito