لاہور بورڈ نے میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کردیا

لاہور بورڈ نے میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کردیا


  لاہور ( 24نیوز ) لاہور بورڈ میٹرک کے سالانہ امتحان 2018 کے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب ہفتہ کی صبح فلیٹیز ہوٹل میں ہو گی۔

اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ لاہور کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علموں کے ناموں کا اعلان چیئرمین لاہور بورڈ پروفیسر چودھری محمد اسماعیل نے کیا۔ لاہور بورڈ کے ترجمان کے مطابق میٹرک کے تفصیلی نتائج کا اعلان 21جولائی بروز ہفتہ کو صبح 10 بجے کیا جائیگا اور پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علموں میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب فلیٹیز ہوٹل میں صبح 10بجے ہوگی۔

تقریب میں پوزیشن ہولڈر طالب علم، ان کے والدین ، اساتذہ اور شعبہ تعلیم سے وابستہ نمایاں شخصیات شریک ہو ں گی۔ ترجمان کے مطابق تفصیلی نتائج لاہور بورڈ کی ویب سائٹ اور موبائل فون کے ذریعے 80029 پررول نمبر میسج کر کے بھی معلوم کیے جاسکتے۔

 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito