انسان کو چاند پر قدم رکھے 50 سال مکمل

انسان کو چاند پر قدم رکھے 50 سال مکمل


24نیوز: انسان کو چاند پر قدم رکھےپچاس سال مکمل ہوچکے۔ امریکی شہرہیوسٹن میں ناسا کی طرف سے شہریوں کے لیے نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔

ناسا امریکہ کا قومی خلائی تحقیقی ادارہ ہے پچاس سال پہلے اسی ہیڈکوارٹر سے اےپولو الیون کے ذریعے پہلی دفعہ انسان چاند پر پہنچا۔ ناسا میں پچاس سال پرانا مشن کنٹرول روم آج بھی موجود ہے جہاں سے اس مشن کو کنٹرول کیا گیا تھا۔  انسان کے چاند پر پہنچنے کے پچاس سال مکمل ہونے پر ناسا میں شہریوں کے لیے نمائش کا اہتمام کیا گیا۔

انیس سو انہتر میں اپالو الیون چاند پراترنے میں کامیاب ہوا تو چاند گاڑی میں دو خلا بازنیل آرم اسٹرانگ اور ایڈون بز سوارتھے۔ نیل آرم اسٹرانگ وہ پہلے انسان تھے جنہوں نے چاند پر قدم رکھا اوریوں چاند پرپہنچنے کا انسانی خواب پورا ہوا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔