فیصل آباد:ایم پی اے کا امیدوار قتل

فیصل آباد:ایم پی اے کا امیدوار قتل


فیصل آباد ( 24نیوز ) فیصل آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایم پی اے کے امیدوار کو قتل کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نشاط آباد میں پی پی 109کے امیدوار وقار احمد واہلہ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے،وہ عام آدمی پارٹی کی طرف سے ایم پی اے کے امیدوار تھے،فائرنگ کا واقعہ چک نمبر 8میں پیش آیا۔
بتایا جاتا ہے کہ وہ الیکشن مہم کے سلسلہ میں عوام سے مل جل رہے تھے،پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتفش شروع کردی ہے،یہ مقدمہ تھانہ نشاط آباد میں درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے پاک افواج سے مدد مانگ لی
یاد رہے 25جولائی کو ملک بھر کی طرح اس حلقہ میں بھی انتخابات ہونا تھے اب اس حلقے میں انتخابات مشکوک ہوگئے ہیں کیونکہ کسی بھی امیدوار کے انتقال پر الیکشن ملتوی کردیے جاتے ہیں۔