مقصود پر گولیاں کس نے برسائیں؟ سی سی ٹی وی نے پول کھول دیا

مقصود پر گولیاں کس نے برسائیں؟ سی سی ٹی وی نے پول کھول دیا


کراچی(24نیوز)  شاہراہ فیصل پر مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک ہونے والے معصوم شہری محمد مقصود کی ہلاکت کے وقت کی سی سی ٹی وی فوٹیج نے پولیس کے جعلی مقابلے کا پول کھل کر رکھ دیا، پولیس ا ہلکاروں نےمقصود پر گولیاں برسائی،سی سی ٹی وی نے تصدیق کردی۔
کراچی میں پولیس کے ایک اور جعلی مقابلے کی کہانی سے 5 مہینوں کے بعد بلا آخر پردہ اٹھادیا ۔ شہری مقصود کی شاہراہ فیصل پر ہلاکت،سی سی ٹی وی فوٹیج نے جعلی مقابلہ کا پردہ فاش کردیا ۔20 جنوری کو نوجوان مقصود کی ہلاکت کیسی ہوئی ، سی سی ٹی وی فوٹیج نے سب عیاں کردیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: شوہر ڈوبتا ہوا مر گیا، بیوی سوشل میڈیا کیلئے ویڈیو بناتی رہی

جس رکشہ میں مقصود سوار تھا ، وہ اچانک پی ایف بیس کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث پر الٹ گیا۔پیچھے سے آتی ہوئی ہائی روف سے سادہ لباس اور وردی میں ملبوس اہلکاروں نے رکشہ کیجانب گولیاں برسادیں۔ آہستہ آہستہ رکشہ  کا تعاقب کرتی پولیس نے موقع پر پہنچ کر رکشے کا گھیراؤ کیا، جس کے بعد رکشہ ڈرائیور اور مقصود پر تشدد شروع کردیا  گیا، سی سی ٹی وی میں اہلکاروں کو محمد مقصود اور دیگر پر فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ 
سماجی کارکن جبران ناصر کہتے ہیں مقصود بے قصور تھا، اسکو انصاف ضرور ملے گا ۔اس سے قبل پولیس کی جانب سے ابتدائی بیان میں 4 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتارکرنے کا دعوے کیا گیا ۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔