اچھا کھانا نہ بنانا بیوی کیلئے سزا بن گیا

اچھا کھانا نہ بنانا بیوی کیلئے سزا بن گیا


لاہور( 24نیوز ) سسرالیوں کے تشدد کی شکار نازیہ جنرل ہسپتال میں زیر علاج، عید کے روز کھانا اچھا نہ بنانے پر شوہر نے کلہاڑی اور چھریوں کے وار کر کے زخمی کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق 30 سالہ نازیہ کو شدید زخمی حالت میں اوکاڑہ سے لاہور جنرل ہسپتال لایا گیا۔نازیہ کے والد کے مطابق عید کے دن کھانا اچھا نہ بنانے پر اس کے شوہر اور سسرالیوں نے کلہاڑیوں اور چھریوں کے وار سے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔جس سے نازیہ کے سر اور جسم پر گہری چوٹیں آئیں۔

یہ بھی پڑھیں:  فیصل آباد:ایم پی اے کا امیدوار قتل

8 بیٹیوں کے بے بس باپ کا کہنا تھا کہ انصاف کے لئے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہا ہے لیکن متعلقہ پولیس کے پاس تو مقدمہ درج کرنے کا وقت ہی نہیں۔