ملکی سیاست میں تیزی، غیر ملکی سرمایہ کاری کم ہو گئی

ملکی سیاست میں تیزی، غیر ملکی سرمایہ کاری کم ہو گئی


  24نیوز : مئی میں بیرونی سرمایہ کاری میں 46 فیصد کمی رہی، تاہم گیارہ ماہ کے دوران مجموعی طور پر غیر ملکی سرمایہ کاری میں 52 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مئی کے دوران پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا مجموعی حجم 18 کروڑ 69 لاکھ ڈالر رہا،، جو گزشتہ مئی سے 16 کروڑ 21 لاکھ ڈالر کم ہے۔ تاہم اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے 11 ماہ کے دوران بیرونی سرمایہ کاری کا مجموعی حجم 4 ارب 76 کروڑ 43 لاکھ ڈالر رہا۔ جو پہلے سے ایک ارب 64 کروڑ ڈالر زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کا وار،ایشیائی اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار 

جولائی سے مئی کے اختتام تک تک غیر ملکی نجی شعبے کی طرف سے پاکستان کے صنعتی شعبے میں 2 ارب 47 کروڑ 57 لاکھ ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کی گئی۔ جبکہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بیرونی سرمایہ کاری سے 16 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کا انخلا ہوا۔ اس دوران غیر ملکی سرکاری شعبے کی پاکستان میں سرمایہ کاری 142 فیصد اضافے سے 2 ارب 45 کروڑ 5 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔

پڑھنا نہ بھولیں:ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا 

 رپورٹ کے مطابق روان مالی سال بیرونی سرمایہ کاری بنیادی طور پر صرف دو ملکوں چین اور امریکا سے ہی کی گئی۔ 11 ماہ کے دوران چینیوں نے ایک ارب 51 کروڑ ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کی۔ جو نجی غیر ملکی سرمایہ کاری کا 65 فیصد ہے، امریکیوں نے اسٹاک مارکیٹ میں 56 کروڑ ڈالر لگائے۔