ایران نے امریکی ڈرون مار گرایا

ایران نے امریکی ڈرون مار گرایا


24نیوز: روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی حکام نے ایران کی طرف سے ڈرون گرائے جانے کی تصدیق کر دی ہے .

آج صبح ایران کی جانب سے جنوبی ساحلی پٹی پر امریکی جاسوس ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیاگیا تھا.  ایران نے کہا تھا کہ صوبہ ھرمزگان میں جنوبی ساحلی پٹی پر امریکی ڈرون کو نشانہ بنایا. پاسداران انقلاب کے اعلامیے میں کہا گیا کہ کوہ مبارک نامی حصے میں ایرانی فضائیہ نے امریکی ساختہ گلوبل ہاک ڈرون کو ملک کی فضائی سرحد کی خلاف ورزی پر نشانہ بنایا.

آر کیو 4 گلوبل ہاک نامی امریکی ڈرون انتہائی بلندی پر 30 گھنٹے سے زائد محو پرواز رہ سکتا ہے، اس ڈرون میں نصب جدید آلات انتہائی خراب موسم میں بھی خطے میں ہونے والی کسی بھی نقل و حرکت کی بہترین عکس بندی کرسکتے ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔