لاہوریوں پر قدرت مہربان، جون میں موسم ہوگیا اوسم

لاہوریوں پر قدرت مہربان، جون میں موسم ہوگیا اوسم


لاہور(24نیوز)  سورج اچانک چھٹی پر چلا گیا، بادلوں نے لاہور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

لاہور میں بارش اور ہوا سے شدید گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا۔  صبح سے ہی لاہور سمیت گردونواح کے علاقوں میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری ہے۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کے ساتھ چلنے والی ہواؤں نے موسم کو دلفریب بنادیاہے۔ گرمی کے ستائے شہریوں نے موسم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پارکوں اور تفریح گاہوں کا رخ کرلیا۔  

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔