پی ایس ایل فائنل پر خواتین نے حکومت سےبڑا مطالبہ کر دیا


کراچی (24نیوز) خواتین بھی پاکستان میں پی ایس ایل میچز ہونے پر ہیں بے حد خوش، خواتین کا کہنا ہے ٹکٹ نہیں ملے تو کوئی بات نہیں گھر بیٹھ کرکٹ میلہ انجوائے کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق خواتین بھی پاکستان میں پی ایس ایل میچز ہونے پر ہیں بے حد خوش ہیں۔ شہر قائد کی خواتین کا کہنا تھا کہ  اب پی ایس ایل کے ٹکٹ تو نہیں ملے۔مگر میچ تو دیکھنا ہے لہذا گھر پر ہی اہتمام کیا جائے۔ بس حکومت لوڈ شیڈنگ نہ کرئے گھر پر ہی میچ انجوائے کریں گے۔

دوسری جانب شہر قائد میں ہونے والے فائنل کے بارے میں خواتین کا کہنا تھا کہ شہر کو سجایا جارہا ہے۔اعزاز ہے کہ کراچی میں فائنل رہا ہے۔ خاتون خانہ بھی کر کٹ کی شیدائی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پلے اوف فائنل میچز دیکھنے کی بھر پور تیاری کر لی ہے۔