اسلام آباد(24نیوز)سابق وزیر اعظم کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے واجد ضیا سے متعلق نئے انکشاف کر دئیے۔
ضرور پڑھیں:نیوز ہیڈلائنز 15،02pm فروری 2019
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکا کہنا تھا کہ واجد ضیا کو نوکری کے لالے پڑے ہیں۔ جس سے وہ خاصے پریشان ہیں۔ کیپٹن صفدر نے ٹوینٹی فور نیوز سے گفتگو میں کہا کہ واجد ضیا سوچ رہے ہیں کہ وہ کہاں پھنس گئے۔
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے مزید کہا کہ آج کل لندن والا رشتہ دار واجد ضیا کو پیسے بھی نہیں بھیج رہا۔ واجد ضیا کہہ رہے ہیں کدھر پھنس گیا۔میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں۔ دوسری جانب رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ کمرہ عدالت میں اس وقت مکمل ٹھنڈ ہے۔