فرانس کے سابق صدر نیکلس سرکوزی گرفتار


پیرس(24نیوز) فرانس کے سابق صدر نیکلس سرکوزی کو مالی بد عنوانی اور کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق سرکوزی نے لیبیا کے سابق صدر سے پچاس ملین یورو لئے۔

  فرانس کے سابق صدر نیکولس سرکوزی انتخابی مہم کے لئے غیرملکی فنڈنگ استعمال کرنے کے الزامات کے تحت گرفتار کر لیا گیا۔ فرانسیسی جوڈیشری کے حکام کے مطابق سابق صدر نیکولس سرکوزی کو عدالتی حکم کے تحت 2007 کے انتخابات کے لئے مہم کے دوران لیبیا سے فنڈ لینے کے الزامات کی پوچھ گچھ کرنے کے لیے گرفتار کیا گیا۔

سابق لیڈر معمر قذافی سے انتخابہ مہم کے لئے غیر قانونی طور فنڈ لینے کے الزامات پر عدالتی تحقیقات 2013 میں شروع کی گئی تھیں۔

واضح رہے کہ نیکلس سرکوزی 2007 سے 2012 کے دوران فرانس کے صدر رہے تھے۔اس سے قبل مارچ 2013 میں بھی سرکوزی پرفرانس کی امیرترین خاتون سے مالی فوائد حاصل کرنے پرفرد جرم عائد کی گئی تھی۔

سابق صدر پر کی جانے والی غیرقانونی پارٹی فنڈنگ کے حوالے سے تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی تھی کہ فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی نے الیکشن مہم کے دوران کئی مرتبہ فرانس کی امیرترین خاتون کے گھر دورہ کیا اوران سے غیرقانونی مالی فائدے حاصل کیے۔