اقوام متحدہ نے خیبر پختونخواہ کی ترقی کا بھانڈہ پھوڑ دیا


پشاور(24نیوز) خیبر پختونخواہ میں تبدیلی آگئی، اقوام متحدہ کے ڈویلپمنٹ پروگرام نے خیبر پختونخواہ کی ترقی کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔خیبرپختونخوا جنوبی پنجاب سے بھی پیچھے رہ گیا۔تعلیم اور صحت میں بھی پنجاب آگے نکل گیا، یو این ڈویلپمنٹ پروگرام نے رپورٹ جاری کردی۔ 

تبدیلی تبدیلی تبدیلی ، کہاں ہے تبدیلی؟ خیبر پختون خوا تو ترقی میں جنوبی پنجاب سے بھی پیچھے رہ گیا۔ یواین ڈی پی نے خیبر پختونخواہ ترقی کا بھانڈہ ہی پھوڑ دیا۔انفراسٹرکچر، میٹرو،، اورینج ٹرین اور دیگرمنصوبے پنجاب کی پہچان بن چکے ہیں۔خیبر پختون خوا میں تحریک انصاف کی حکومت انسانی ترقی میں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کرسکی ۔ عالمی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پنجاب میں انسانی ترقی کے تصور کو عملی صورت میں ڈال دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو سنوارنے والی تحریک انصاف پشاور کا حلیہ بگاڑنے پر بضد

اعلیٰ انسانی ترقی کے لحاظ سے پنجاب کے چھ اضلاع یواین ڈی پی کی رینکینگ میں شامل ہیں۔ خیبر پختونخوا کا کوئی ضلع بھی اس رینکنگ میں شامل نہیں کیا گیا۔تعلیم اور صحت میں بھی پنجاب آگے نکل گیا۔میڈیم ڈویلپمنٹ میں پنجاب کے 19 اور خیبر پختون خوا کے صرف 4 اضلاع کو شامل کیا گیا۔ پنجاب میں صحت کی تسلی بخش سہولیات کا تناسب 78 فیصد جبکہ خیبر پختونخوا میں 73 فیصد ہے ۔

سیاستدانوں کا کہنا ہےکہ کسی صوبائی وزیرکا بچہ سرکاری اسکول میں نہیں پڑھتا۔ نیازی صاحب کی ترقی کا دعوی کھل کرسامنے آگیا۔آج ثابت ہوگیاکہ کے پی پسماندہ رہ گیا۔اب پھر نئے پاکستان کا ڈرامہ شروع کردیا گیا. عمران خان منشور سے ہٹ کر دس نکات پر آگئے۔ یہ کس طرح نیا پاکستان بنائیں گے۔ تبدیلی کےنام پر دھوکہ دیا گیا,پانچ سال تبدیلی کے نام پر تباہی لائی گئی, صوبے کو اکھاڑدیاگیا۔

ویڈیو دیکھیں: 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔