کیا آپ ہمیشہ کیلئے سمندر میں رہنا چاہتے ہیں؟

کیا آپ ہمیشہ کیلئے سمندر میں رہنا چاہتے ہیں؟


24 نیوز: اب ملک زمین پر نہیں، سمندر کے اندر بسیں گے، اور وہ بھی تیرتے ہوئے، یہ کیسے اور کہاں ہو گا؟

تفصیلات کے مطابق اب ملک زمین پر نہیں سمندر کے اندر بسیں گے اور وہ بھی تیرتے ہوئے۔ بحرالکاہل کے جزیرے تاہیتی کے ساتھ دنیا کا پہلا ایسا ملک بسانے کی تیاریاں جاری ہیں جو سمندر پر تیر رہا ہوگا۔ یہاں کی الگ حکومت ہوگی اور یہاں کرپٹو کرنسی استعمال کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:اقوام متحدہ نے خیبر پختونخواہ کی ترقی کا بھانڈہ پھوڑ دیا 

 واضح رہے کہ ابتدائی طور پر اس ملک میں 3 سو گھر تعمیر کیے جائیں گے۔ جن پر 50 ملین ڈالر لاگت آئے گی۔ جس کے لئے تخلیقی کمپنی نے 3 مختلف ڈیزائن تیار کئے ہیں۔ مستقبل کے اس تیرتے ملک میں دنیا کی تمام سہولتیں موجود ہوں گی۔

علاوہ ازیں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ ملک 2020 تک بسا دیا جائے گا لیکن ناقدین اس پر بہت سے سوال اٹھا رہے ہیں۔ جن میں یہاں پینے کے پانی، سیوریج نظام اور سمندری طوفان میں حفاظتی انتظامات کے حوالے سے پوچھا جا رہا ہے۔