کوئٹہ میں مہنگائی کے خوفناک جن کا بسیرا

کوئٹہ میں مہنگائی کے خوفناک جن کا بسیرا


کوئٹہ (24نیوز) رمضان المبارک کے متبرک مہینے میں بھی شہریوں کو سکون میسر نہ آسکا، مہنگائی نے لوگوں کی جیبیں خالی کرا دیں، اشیائے ضرورت کی قیمتیں سن عوام کے ہوش اڑ جاتے ہیں۔

مہنگائی کا جن ایسا خوفناک ہے  کہ بھوت بھی پناہ مانگیں۔جی ہاں،  جنوں کا ذکر تو اکثر پریوں کی کہانیوں میں ملتا ہے، لیکن کوئٹہ والوں کو مہنگائی کے جن نے آگھیرا ہے، اس جن سے تو پرائس کنٹرول کمیٹیاں بھی خوفزدہ ہیں، اسے دیکھتے ہی کمیٹی والے کبوتر کی طرح آنکھیں بند کرلیتے ہیں۔ عوام کی خون پسینے کی کمائی ایک ہی جھٹکے میں پانی ہوجاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان بازاروں میں بھی اشیاو خورونوش کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

مہنگائی کے جن کا جادو رمضان میں تو ایسا سر چڑھ کر بولتا ہے  کہ بیچارہ خریدار اپنی جیبیں ہی ٹٹولتا رہ جاتا ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ مہنگائی کے یہ سائے، رمضان المبارک کے اواخر تک منڈلاتے رہیں گے  اور رحمتوں کے مہینے کی تمام برکتیں صرف دکانداروں اور ذخیرہ اندوزوں کے گھر میں اتریں گی۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔