راناتجمل حسین اوروحیدگل نے ایک دوسرے کےپول کھول دئیے

راناتجمل حسین اوروحیدگل نے ایک دوسرے کےپول کھول دئیے


24نیوز: مسلم لیگ ن کےارکان اسمبلی کی ایک دوسرے پرالزامات کی بوچھاڑ، راناتجمل حسین اوروحیدگل نے ایک دوسرے کےپول کھول دئیے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کےارکان اسمبلی کی ایک دوسرے پرالزامات کی بوچھاڑ کر دی۔ رانا تجمل حسین نے وحید گل کو طعنہ دیا کہ تم نے2002اور2006میں ق لیگ کوووٹ دیا۔ وحید گل نے جواب دیا کہ رانا تجمل حسین جھوٹ بول رہے ہیں۔ پارٹی کےساتھ ہمیشہ مخلص رہا اورماریں کھائیں۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:مسلم لیگ ن نے اپنے دور اقتدار میں کیا کارنامےسر انجام دیئے،پڑھیں اور فیصلہ کریں 

 راناتجمل حسین کا کہنا تھا کہ وحید گل نے کہا تھا کہ ترقیاتی کام کرانے ہیں توق لیگ کو ووٹ دینا پڑے گا۔ میری اجازت سےوحیدگل نےق لیگ کوووٹ دیا تھا۔دوسری ایم پی اے ملک وحید نے رانا تجمل حسین کےموقف کی تائید کر دی۔