رینجرز نے کراچی کو بڑی تباہی سے بچالیا


کراچی (24 نیوز) کراچی میں دہشتگردی کے استعمال ہونے والا زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا گیا، اسلحہ لیاری گینگ وارعزیر بلوچ گروپ کے کارندوں نے چھپایا تھا۔

 24 نیوز ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقہ گولیمار واجہ ولی محمد گوٹھ میں رینجرز اہلکاروں نے کارروائی کرکے خالی پلاٹ سے زیرزمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا۔  برآمد اسلحہ گینگ وار عزیر بلوچ گروپ نے شہر میں بدامنی کے لئے استعمال کرنا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ملک میں سول سروسز اور گورننس کا نظام ٹھیک کریں گے: عمران خان

ترجمان رینجرزکے مطابق برآمد کیے گئے اسلحہ میں 3 ایس ایم جی، 2 آوان بم اور 12 ایس ایم جی میگزین اور مختلف اقسام کی 2570 گولیاں شامل ہیں۔