جاسوسی کے الزام میں بھارتی سفارتکار مادھوری گپتا کو 3 سال قید سزا

جاسوسی کے الزام میں بھارتی سفارتکار مادھوری گپتا کو 3 سال قید سزا


 (24 نیوز) انڈیا دہلی کی عدالت نے پاکستانی انٹیلیجنس سروسز کو خفیہ ریاستی معلومات دینے کے جرم میں انڈین سفارتکار کو تین سال قید کی سزا سنائی ہے۔ 61 سالہ مادھوری گپتا کو 2010 میں گرفتار کیا گیا تھا۔

 24 نیوز ذرائع کے مطابق انڈین سفارتکار مادھوری گپتا کو نئی دہلی میں ایک عدالت نے اسلام آباد میں اپنی پوسٹنگ کے دوران جاسوسی اور معلومات کی غیر مناسب ترسیل کا قصوروار پایا۔ 61 سالہ مادھوری گپتا کو 2010 میں گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  رینجرز نے کراچی کو بڑی تباہی سے بچالیا

 ان پر الزام تھا کہ انھوں نے پاکستان کی انٹیلیجنس ایجنسی آئی ایس آئی کو خفیہ معلومات فراہم کیں۔ مادھوری گپتا قدرے زیادہ سینیئر سفارتکار نہیں تھیں اور انھیں دو سال تک قید میں رکھنے کے بعد ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔

پڑھنا مت بھولئے: ملک میں سول سروسز اور گورننس کا نظام ٹھیک کریں گے: عمران خان

ان کے وکیل کا کہنا ہے کہ وہ اعلیٰ عدالت میں سزا کے فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔ انڈین میڈیا کا کہنا ہے کہ مادھوری گپتا کو قدرے کم سزا اس لیے ملی کیونکہ جو معلومات انھوں نے پاکستانیوں کو 2009 اور 2010 میں دی وہ عسکری نوعیت کی نہیں تھی۔